کیا آپ کے 5-0 سال کے بچے کو ا سکرین والی الیکٹرانک مصنوعات کی ضرورت ہے؟

(Content revised 03/2018)

ہماری روز مرہ کی زندگی میں الیکٹرونک مصنوعات بہت عام ہیں۔ جس میں ٹیلی ویژن، ڈی وی ڈی، الیکٹرونک گیمز، کمپیوٹر، سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹر وغیرہ شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کے صحت کے ڈیپا رٹمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق والدین اپنے بچوں کو ایک سال سے کم عمر میں ہی ان مصنوعات کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ چاہے وہ تفریح کے لیے استعمال کریں یا سیکھنے کے لیے۔ والدین شاید سوچتے ہیں کہ ان کے بچے قبل ازیں الیکٹرونک سکرین مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں تو وہ مستقبل میں سیکھنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں گے۔

الیکٹرونک سکرین کی مصنوعات کا اثر

نوجوان بچے جلدی سیکھ سکتے ہیں جتنا جلدی ایک سپنچ پانی لے رہا ہوتا ہے، یہ ثابت کرنے کے لیے ابھی تک کوئی مطالعہ موجود نہیں ہے کہ سکرین مصنوعات کا استعمال پری سکولرز اور چھوٹے بچوں کے سیکھنےپر پائیدار اثر انداز ہوتا ہے۔ بین الاقوامی ریسرچرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ نا م نہاد 'سکرین ٹائم ' سرگرمیاں زیادہ تر غافل کرتی ہیں اور زیادہ سکرین ٹائم سرگرمیاں بچوں پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔ جس میں یہ شامل ہیں:

• یہ مصنوعات جسمانی سرگرمیوں کا وقت لے لیتی ہیں، جو وزن میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔
• ہڈیوں اور دیکھنے کی صلاحیت میں نشوونما پر اثر انداز ہونا۔
• زبان کی نشوونما اور جسم کو حرکت دینے والی مہارت کی تر قی پر اثر انداز ہونا۔
• غیر صحت مند کھانے کی عادت کو فروغ دیتی ہیں۔
• نامناسب رویے کی مشابہت رکھناجس میں تشدد کا رویہ بھی شامل ہے۔
• نیند، توجہ، سماجی اور مواصلاتی مہارتوں کو متاثر کرنا ۔

نشوونما کا اہم وقت

بچوں کے لیے نشوونمانشوونما کا اہم وقت چھے سال کی عمر سے پہلےہے، خاص طور پر پیدائش سے دو سال تک۔وہ اپنے دن کا 40 سے 60 فیصد حصہ سونے میں گزارتے ہیں۔انھیں یقینی طور پر باقی کا دن میعاری وقت میں بات کرنے، والدین کےساتھ کھیلنے، بلا روک ٹوک کھیلنے میں مشغول کرنے اور صحت اور باقی تمام کی نشوونما میں اضافہ کےلیے جسمانی سرگرمیوں میں گزارنے کی ضرورت ہے۔ یہ معیاری سرگرمیاںمستقبل میں ان کے سیکھنے، سوچنے اور سوشلائزیشن کے لیے بہت اہم ہیں۔

تجاویز

• آپ کے بچے کو دو سال کی عمر سے پہلے والدین سے بہت زیادہ بات چیت کی ضرورت ہوتی ہے۔اسے کسی بھی الیکٹرونک مصنوعات کے ساتھ چھوڑنے سے گریز کریں جب تک کہ آپ کی رہنمائی کے تحت انٹرایکٹو ویڈیو -چیٹ نہ کرے۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ بعض سکرین کی سرگرمیوں کا استعمال اس کے سیکھنے اور نشوونما کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، تو ہمیشہ اس کے ساتھ رہیں، اس کی رہنمائی کریں اور اس کے لیے حدود مقرر کر دیں۔
• آپ کے د و سے پانچ سال تک کے بچوں کے لیے، روز جمع کر دہ وقت میں سے ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے یا کمپیوٹر، ٹیبلٹ کمپیوٹر یا سمارٹ فونز کے استعمال کے لیے محد د ہونا چاہیے۔ سکرین کی سرگرمیاں انٹرایکٹو اور تعلیم یافتہ ہونی چاہیے اور یہ آپ کی رہنمائی کے تحت کی جائیں۔
• اپنے بچے کے لیے رول ماڈل بنیں اور سکرین ٹائم کو کم کریں۔
• بڑوں کو الیکٹرونک سکرین کی مصنوعات کو بچوں کی آسان رسائی سے دور رکھنا چاہیے۔
• دوسری سرگرمیوں میں ملوث بچوں کو متاثر کرنے کے لیے سکرین مصنوعات کو ان کے پاس نہ چھوڑیں۔کھانے کے دوران خاندان کے افراد کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کےلیے کسی بھی الیکٹرونک سکرین کی مصنوعات کو بند کر دیں۔
• اسکرین کی سرگرمیوں کے بجائے، سونے ( سونے کا وقت) سے پہلے ایک گھنٹے کے لیے آرام دہ اور پر سکون سرگرمیوں کا معمول طےکر لیں۔ بیڈ روم میں کوئی بھی الیکٹرونک مصنوعات نہ رکھیں جو نیند پر اثر انداز ہوں گی۔
• اپنے بچے کے سکرین ٹائم کو چلانے کے لیے اصول اور قواعد قائم کر لیں۔ ان کو جاری رکھنے میں مستتقل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔
• اپنے بچے کو انعام کے طور پر زیادہ سکرین ٹائم دینے یا سزا کے طور پر کم کرنے سے گریز کریں۔
• بچے کی عمر کے مطابق احتیاط سے سکرین کی سرگرمیوں کا مناسب مواد منتخب کریں۔ بہت زیادہ آواز اور تصاویر والے پروگرامز اور ایپس سے گریز کریں جو مواد سے بچے کی توجہ ہٹا دیتے ہیں۔
• جب آپ کا بچہ الیکٹرونک سرگرمیوں میں مصروف ہو تو:

  • مواد کے بارے میں بات کرنے کے لیے اس کے ساتھ رہیں اورمصنوعات کے تعلیمی فنکشن کو نکالنے کے لیے اس کی رہنمائی کریں۔
  • مناسب طرز / پوزیشن کو یقینی بنائیں اور مناسب فاصلہ رکھیں۔
  • مناسب وقت کا وقف دیں۔ آنکھوں کے مسلز کو آرام دینے کے لیے دور دراز والی اشیاء دیکھیں۔ جسم کے مختلف حصوں کو آرام دینے کے لیے پوزیشن کو تبدیل کریں۔

• اگر آپ کا بچہ سکرین کی سرگرمیوں کے لیے پوچھتا ہے تو آپ اسے دوسری سرگر میوں میں مشغول کر سکتے ہیں۔ سکرین ٹائم کے بجائے ایک وقت اپنے بچے کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ بات کرنا، پڑھنا، کھیلنا اور جسمانی سرگرمیاں کرنا اس کی ذہنی، زبان، موٹر اور جذباتی نشوونما کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ والدین کےبارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی مندرجہ ذیل ویب سائٹ کو براؤز کریں:http://s.fhs.gov.hk/da3ph

'الیکٹرونک پیسیفائر ' کو روکنا

اگر آپ کا بچہ پہلے سے ہی سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹر دیکھنے کا عادی ہے تو ہو سکتا ہے وہ روئے یا چلائے، جب آپ اسے سکرین کی سرگرمیوں سے منع کریں گے۔اس طرح کے حالات یا تو کھانے کی میز پر رونما ہوتے ہیں یا پھر باہر جاتے ہوئے۔ آپ اس کے بارے میں فکر مند ہو سکتے ہیں کہ وہ کھا نہیں رہا یا لوگوں کے سامنے تماشا / سین بنا رہا ہے اور اس کی سکرین کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے اسے دے دیتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ وہ اسے خوش کر دیں جیسے پیسیفائر نے کیا جب وہ بچہ تھا۔

درحقیقت، الیکٹرونک سکرین کی مصنوعات کے ساتھ کھیلنا اور دیکھنا بچوں کو کھانے سے لطف اندوز ہونے سے ہٹا دیں گی، خود کھانا کھانے کے سیکھنے میں انکی حوصلہ افزائی کو خٖتم کر دیں گی، کھانے کے لیے منحصر ہونا اور ان کے بہت زیادہ اور بہت کم کھانے کی وجہ بھی بنیں گی۔ تاہم، ان مصنوعات کے استعمال سے بچوں پر اور ان کے نا مناسب رویے جیسا کہ رونا یا کھانا نہ کھانا، پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ رویے کے مسائل کے لیے یہاں مؤثر مینجمنٹ حکمت عملی موجود ہے۔ ان میں بچوں کو نظر انداز کرنے کی منصوبہ بندی شامل نہیں ، جب تک کہ وہ رویے کے مسئلے کو روک نا لیں ، یا وقت مختصر مدت کے لیے اسے آرام دہ اور پر سکون کر دیں، اور اسے سکرین ٹائم کے بجائے دوسرے سرگرمیوں میں مشغول رکھیں۔ صحت مند طرز زندگی کو بڑھانے کے لیے کچھ وقت اور مقامات کو اپنے بچے اور خاندان کے لئے مخصوص کریں جہاں سکرین مصنوعات نہ ہوِں۔

ایک صحت مند کھانے کی عادت ڈالنے کے لئے، تفصیلات ہمارے کتابچوں '6 سے 24 ماہ کے بچوں کے لئے صحت مند کھانا(2) اور (3)' میں تلاش کی جا سکتی ہیں۔


اگر آپ کو اپنے بچے کے رویے سے نمٹنے کے لیے اب بھی مسائل کا سامنا ہے تو، آپ MCHCS میں تربیت یافتہ ہیلتھ کئیر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم اس کے مطابق آپ کی رہنمائی کریں گے اور والدین کی ورکشاپ اور مثبت والدین کے پروگرام کا انتظام کریں گے۔انٹرنیٹ اور الیکٹرونک سکرین کی مصنوعات کے استعمال پر ویڈیوز اور صحت کی معلومات کے لیے آپ طالب علم کی صحت سروس ، صحت کے ویب پیجز کے لیے درج ذیل لنک پر جاسکتے ہیں: