6 سے 24 ماہ کی عمر کے بچوں کے لئے صحت مند کھانا (3) (12 – 24 ماہ) آگے بڑھنے کے لئے تیار

(مواد کا اعادہ کیا گیا 12/2019 میں)

1 سے 2 سال کی عمر کے بچوں کے کھانے کا طرز عمل

  • بچے فیملی کے ساتھ کھانا اور شیئر کرنا پسند کرتے ہیں؛
  • وہ پینے کے لئے کپ اور خود کو کھلانے کے لئے چمچ کا استعمال کر سکتے ہیں؛
  • وہ پہلے کی نسبت نئے کھانوں کا ذائقہ کم پسند کرتے ہیں؛
  • اگر کھانے کا وقت بہت لمبا ہو تو وہ بے چین ہوجاتے ہیں؛
  • وہ ایک وقت میں زیادہ نہیں کھاتے ہیں؛
  • وہ ایکشن اور الفاظ کا استعمال آپ کو یہ بتانے کے لئے کرتے ہیں کہ کیا کھانا چاہتے ہیں، اور جب شکم سیر ہو جاتے ہیں تو اشارہ کرتے ہیں۔

آپ کے بچے کی نشوونما

آپ کے بچے کی نشوونما اب بھی تیز ہے لیکن 1 سال ہونے کے بعد اس کے وزن بڑھنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ جیسے جیسے وہ لمبا ہوتا جاتا ہے، کم گداز نظر آتا ہے۔

متوازن غذا بنانے کے لئے کھانے کا امتزاج

(متعلقہ ویڈیو دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/myjdj)

  • اپنے بچے کے لئے روزانہ 5 فوڈ گروپس سے کھانا شامل کریں؛
  • ترتیب وار مختلف قسم کے کھانوں کی پیش کش کریں؛
  • اپنے بچے کو مناسب مقدار میں دودھ پیش کریں؛
  • اپنے بچے کو دودھ پلانا جاری رکھیں۔

آپ کے بچے کے لئے یومیہ مینو

اناج:
  • 1 سے 2 پیالے
  • مکمل اناج کی کچھ غذائیں شامل کریں، جیسے براؤن چاول اور مکمل گندم کی روٹی۔
مچھلی، گوشت، انڈے اور پھلیاں
  • 2 سے 4 کھانے کے چمچے کی مقدار میں؛
  • بڑی شکاری مچھلی کھانے سے پرہیز کریں (جیسے کٹار مچھلی، شارک یا بڑی بام مچھلی)؛
  • منجمد گوشت کو اچھی طرح سے اسٹور اور ڈیفروسٹ کریں۔ منجمد اور تازہ گوشت ایک جیسے غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔
سبزیاں
  • 4 سے 8 کھانے کے چمچے کی مقدار میں؛
پھل
  • ایک چوتھائی سے آدھی پیالی پھلوں کے سلائس؛
  • پھل پھلوں کے جوس سے زیادہ غذائی فائبرز مہیا کرتے ہیں؛
  • اپنے بچے کو مختلف رنگوں کے پھل پیش کریں
دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات
  • 360 سے 480 ملی لیٹر تک

سوال و جواب: کیا میرا بچہ نمک یا چٹنی کے ساتھ تیار کیا ہوا کھانا کھا سکتا ہے؟

  • محدود مقدار میں نمک ٹھیک ہے۔ زیادہ نمک کی مقدار سے آپ کے بچے کو مستقبل میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ہو سکتا ہے؛
  • مسالے کے متبادل کے طور پر ادرک، لہسن یا اسپرنگ پیاز کا استعمال کریں؛
  • زیادہ نمک والے کھانے کی اشیاء کو محدود کریں جیسے ساسیج، ڈبہ بند کھانے، نمک میں محفوظ کھانے، اور چٹپٹے ناشتے۔
  • کھانا بناتے وقت نباتاتی تیل مناسب مقدار میں استعمال کریں۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم کتابچے میں فوڈ ایکسچینج ٹیبل ملاحظہ کریں"6 سے 24 ماہ تک کے بچوں کے لئے 7 روزہ صحت مند کھانے کی منصوبہ بندی کا رہنما۔"

دودھ کی مناسب مقدار

(متعلقہ معلومات دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/aify0)

ماں کا دودھ
  • 2 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچے کو دودھ پلانا جاری رکھیں
  • ماں کا دودھ بچے کو انفیکشن کے خلاف اینٹی باڈیز مہیا کرتا ہے، اور یہ آپ کے بچے اور آپ کی طویل مدتی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
فارمولا دودھ
  • جب بچہ اپنی غذا میں مختلف قسم کے کھانے کھاتا ہے تو، اس وقت دودھ غذائی اجزاء کا اہم ذریعہ نہیں ہوتا؛
  • آپ کا بچہ ایک دن میں 360 سے 480 ملی لیٹر تک دودھ پی سکتا ہے۔ اس کو دن میں دو سے تین بار دودھ پیش کریں؛
  • آپ ایک چھوٹے کپ میں (تقریبا 120 ملی لیٹر) دودھ کو ناشتے میں دوسرے کھانے کے ساتھ یا بطور اسنیک پیش کر سکتے ہیں؛
  • بہت زیادہ دودھ پینے سے آپ کے بچے کی دوسرے کھانوں کی بھوک کم ہوگی۔
دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات
  • 1 سال سے زیادہ عمر کا بچہ فیٹ سے بھرپور گائے کا دودھ پینے کی طرف منتقل ہو سکتا ہے؛
  • آپ تازہ گائے کا دودھ، انتہائی اعلی درجہ حرارت کا دودھ (UHT)، یا فیٹ سے بھرپور دودھ کا پاؤڈر منتخب کر سکتے ہیں؛
  • والدین دودھ کی جگہ دہی یا پنیر دے سکتے ہیں؛
  • جب آپ کا بچہ 2 سال کی عمر کو پہنچ جائے تو وہ کم فیٹ والا دودھ پی سکتا ہے؛
  • فارمولا دودھ میں تازہ دودھ سے زیادہ آئرن اور وٹامن ہوتے ہیں۔ ان بچوں کے لئے جو تھوڑا سا ٹھوس کھانا یا گوشت کھاتے ہیں، یا سبزی خور ہیں، مناسب مقدار میں فارمولا دودھ پینا اضافی آئرن کی فراہمی کر سکتا ہے؛
  • گائے کے دودھ کو گاڑھے دودھ سے نہ بدلیں کیونکہ اس میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

120 ملی لیٹر گائے کے دودھ کے ذریعہ فراہم کردہ کیلشیم کی مقدار پنیر کے ایک ٹکڑے یا 100 گرام دہی کے برابر ہے۔

نوٹ: گائے کے دودھ میں موجود پروٹین سے الرجی والے بچوں کو خصوصی فارمولا کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے براہ کرم صحت سے متعلق کسی پیشہ ور سے مشورہ کریں۔

بوتل سے دودھ چھڑانا

بوتل کا لمبے وقت تک استعمال:

  • چھوٹے بچوں میں دانتوں کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے؛
  • بچوں کی دوسرے کھانوں کی بھوک کو کم کر سکتا ہے، کیونکہ وہ زیادہ دودھ پیتے ہیں؛
  • بچوں کا وزن زیادہ بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ جب آپ کا بچہ 1 سال کا ہو جائے تو اسے بوتل چھڑا دیں۔ اس کی عمر بڑھنے کے بعد بوتل چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔

اپنے بچے کی بوتل چھوڑنے میں مدد کریں

  • سب سے پہلے، دن کے وقت بوتل کی جگہ ایک کپ سے کھانا کھلائیں؛
  • جب اسے اس کی عادت ہو جاتی ہے، تو دودھ پلانے کے دوران اسے ایک کپ کی طرف منتقل کریں۔ 18 ماہ تک، پوری طرح سے بوتل کا استعمال بند کر دیں۔

اہم نکات

  • اسے دودھ کے لئے تربیتی کپ کا استعمال کرنے دیں، یا اسٹرا کے ساتھ پینے دیں۔ اگر ضروری ہو تو اس کی مدد کرنے کے لئے اس کے قریب بیٹھیں؛
  • اس جگہ پر اپنے بچے کو کپ پیش کرنے سے گریز کریں جہاں اسے عام طور پر بوتل کے ذریعہ کھلایا جاتا ہے؛
  • اگر وہ بوتل مانگتا ہے تو اس کی تسلی کے لئے ایک مسکن یا پانی کی بوتل پیش کریں۔

والدین کے لئے نصیحتیں

  • ابتدا میں آپ کا بچہ احتجاج کر سکتا ہے۔ ثابت قدم رہیں۔ پیچھے ہٹنے کے بجائے گلے لگا کر اور بوسے دے کر جواب دیں؛
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ دودھ چھڑانے کے عمل کے دوران پوری فیملی ایک ساتھ کام کر رہی ہو۔ اس سے آپ کے بچے کو آسانی سے دودھ چھڑانے میں مدد ملتی ہے۔

سونے سے پہلے بوتل کو الگ کیسے کریں؟

نوٹ: سونے سے پہلے دلچسپ سرگرمیوں سے گریز کریں۔

  • اگر ضروری ہو تو، شام کے اسنیک کے طور پر اپنے بچے کو کچھ کھانا یا دودھ دیں۔
  • پھر اس کے دانت صاف کریں، اور اسے بستر پر لے جائیں۔
  • اسے آغوش میں لے کر اس کے ساتھ تصویری کہانی کی کتابیں پڑھیں۔ پرسکون ہونے کے بعد وہ سو جائے گا۔

روزانہ کھانے کا انتظام کیسے کریں؟

  • بچوں کو دن میں 3 کھانے کے علاوہ 2 یا 3 اسنیک کی ضرورت ہوتی ہے؛
  • والدین کو چاہئے کہ وہ طاقت اور غذائی اجزاء کی مقدار میں اضافے کے لئے بنیادی کھانے کے 2 سے 3 گھنٹے بعد ایک صحت مند اسنیک فراہم کریں؛
  • اپنے بچے کے لئے فیملی کے ساتھ کھانے کا بندوبست کرنا؛
  • کھانے کے باقاعدہ شیڈول کا اہتمام کرنا جو فیملی اور بچے کے معمولات سے مطابقت رکھتا ہو؛

فیملی پکوان شیئر کرنا

  • بچے کے انتخاب کے لئے ہر خوراک میں کم سے کم 3 سے 4 قسم کے کھانوں کے ساتھ 2 سے 3 پکوان تیار کریں؛
  • ایسے کھانے شامل کریں جنہیں وہ پسند کرتے ہیں اور ایسے کھانے بھی شامل کریں جن سے وہ واقف نہیں ہیں یا ناپسند کرتے ہیں۔

سوال و جواب: میرا بچہ کبھی کبھی کھانے کے ساتھ تنک مزاجی اختیار کر لیتا ہے اور تھوڑا سا کھاتا ہے۔ کیا اسے کافی غذائی اجزاء ملتے ہیں؟

  • بچوں کی بھوک دن بدن بدلتی رہتی ہے۔ ان کی پسند اور نا پسند کا کھانا بھی مختلف ہوتا ہے۔ وہ کچھ دن زیادہ کھائیں گے اور کچھ دن کم کھائیں گے؛
  • مناسب تناسب سے ہر کھانے کے گروپس سے اپنے بچے کو کھانے کی اشیاء پیش کریں۔ 1 سے 2 ہفتے کے عرصے میں، وہ اوسطا اپنی ضرورت کی چیز کو حاصل کرلے گا۔

والدین کے لئے نصیحتیں

  • خواب آلودہ بچے کھانا نہیں چاہتے ہیں؛
  • بار بار اسنیک دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کے بچے کی بنیادی کھانے کی بھوک کم ہو سکتی ہے۔

اپنے بچے کے لئے اسنیک کا انتخاب کرنا

  • ایسے کھانوں کا انتخاب کریں جو عام طور پر فیملی پکوان میں شامل نہیں ہوتے ہیں؛
  • اہم کھانوں میں تناسب کی سائز اس سے کم ہونی چاہئے؛
  • میٹھے کھانے کبھی کبھی پیش کیے جانے چاہئے۔
  • فی دن پھلوں کے جوس کو 120 ملی لیٹر تک محدود رکھیں اور اسے کپ میں پیش کریں۔ جوس یا شکرین مشروبات پانی کے متبادل نہیں ہیں۔
  • پروسیسڈ فوڈ خریدتے وقت کم چینی، سوڈیم اور فیٹ کے اختیارات کیلئے تغذیہ کا لیبل پڑھیں۔
  • آپ کے بچے کو پھل، دودھ، سادہ دہی یا پنیر، روٹی، سینڈویچ، دلیا، ابلا ہوا شکرقند اور ابلی ہوئی کو مکئی کئی بار پیش کیا جا سکتا ہے۔
  • میٹھے کھانے کبھی کبھی دیا جانے چاہئے۔ اس کی مثالیں شکر ملے ہوئے پھل دہی، سادہ بسکٹ، مفن، پھلوں کا جوس، کشمش، ناشتے کے اناج، کیلپ کے ساتھ چینی پھلیا ڈیزرٹ یا توفو کھیر وغیرہ ہیں۔

پانی کی مناسب مقدار

  • کھانے یا اسنیک اور جسمانی سرگرمیوں کے بعد اپنے بچے کو پینے کے لئے پانی پیش کریں؛
  • جب موسم گرم ہو یا آپ کے بچے کو بخار ہو تو، اسے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے؛
  • پانی سے بھرا ہوا چھوٹا کپ اس کی پہنچ کے اندر رکھیں تاکہ آپ کا بچہ اپنی مدد کر سکے۔
  • مناسب پانی پینے سے براز کی پریشانیوں میں کمی آتی ہے۔

سوال و جواب: میں کیسے بتاؤں کہ میرے بچے کے جسم میں کافی مقدار میں پانی ہے؟

اگر وہ 3 سے 4 گھنٹے میں ایک بار پیشاب کرے تو اس کے پانی کی مقدار کافی ہے۔ پیشاب ہلکے رنگ کا اور بو تیز نہیں ہونا چاہئے۔

مختلف بناوٹوں کے کھانے پیش کرنا

  • 1 سال کی عمر کے بعد، بچے بہت سی بناوٹوں کا کھانا چبا سکتے ہیں اور نگل سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ کونجی کے بدلے نرم چاول کھانے کو ترجیح دیں؛
  • جب کچلی کے دانت ظاہر ہوتے ہیں تو، وہ زیادہ سخت یا مضبوط کھانے کی کوشش کر سکتے ہیں؛
  • تقریبا 2 سال کی عمر میں، بچے زیادہ تر فیملی کھانے کھا سکتے ہیں۔

تقریبا 1 سال کی عمر کے بچے کے لئے پکوان کی ایک مثال

  • موٹی کونجی یا نرم چاول
  • نرم قیمہ کیا ہوا گوشت اور سبزیاں

تقریبا دھیڑ سال کی عمر کے بچے کے لئے پکوان کی ایک مثال

  • نرم چاول
  • سبزیوں اور گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے
  • نوڈلس کے چھوٹے ٹکڑے
  • پھلوں کے باریک ٹکڑے

تقریبا 2 سال کی عمر کے بچے کے لئے پکوان کی ایک مثال

  • بڑوں کے چاول کی ترکیب جیسا چاول
  • نوڈلس کے چھوٹے ٹکڑے
  • گوشت اور سبزیوں کے ٹکڑوں کے چھوٹے کیوب

نصیحتیں: کچھ بچے مخلوط کھانا پسند نہیں کرتے ہیں۔ کچھ بچے چٹنی کے ساتھ کھانا پسند نہیں کرتے ہیں۔

دم گھٹنے سے محتاط رہیں

بچوں کو بیٹھنے پر ہی کھانا چاہئے۔ یہ دم گھٹنے سے بچاتا ہے۔ درج ذیل کھانے سے پرہیز کریں جو آسانی سے دم گھٹنے کا سبب بن سکتے ہیں:

  • خالص گری دار میوے، مونگ پھلی اور کینڈی وغیرہ؛
  • گول نما لچک دار ترکیب والے کھانے جیسے کوفتے (مچھلی کوفتے وغیرہ)، چھوٹی جیلی، ساسیج اور سیو مائی؛
  • چپک دار کھانے جیسے میٹھے چپچپے چاول کے حلوے اور مارش میلوز۔

مناسب طریقے سے کھانے میں اپنے بچے کی مدد کرنا

(متعلقہ معلومات دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/j34up)

مختلف قسم کے کھانے فراہم کرنے کے علاوہ، کھانے کے وقت کے معمولات مرتب کرنا اور اپنے بچے کو کھانے کے لئے تیار کرنا بھی ضروری ہے:

کھانے کے وقت کے معمولات مرتب کرنا

  • اپنے بچے کو مقررہ اوقات میں 3 بنیادی کھانوں کے علاوہ 2 یا 3 اسنیک فراہم کریں؛
  • اپنے بچے کو فیملی کے باقی افراد کے ساتھ کھانے کی میز پر کھانے دیں؛
  • اپنے بچے کو ایک ہی جگہ پر بیٹھائیں؛
  • کھانے سے 2 گھنٹے پہلے یا بعد میں اسنیک یا مشروبات پیش کرنے سے گریز کریں؛
  • ہر کھانے کے لئے 30 منٹ کا مقررہ وقت دیں۔

نصیحتیں: جب وہ فیملی کو ایک ہی قسم کا کھانا کھاتے ہوئے دیکھے گا تو اس کے تجربے کے لئے زیادہ رضامندی کا اظہار کرے گا۔

والدین کی فکر: فقط 30 منٹ! میرا بیٹا اتنے کم وقت میں کافی مقدار میں نہیں کھائے گا!

چھوٹے بچوں کے پیٹ چھوٹے ہیں۔ عام طور پر وہ 20 سے 30 منٹ میں پیٹ بھرتے ہیں۔ بڑی غذا کے بجائے، غذائی اجزاء اور توانائی کا ایک اور "شاٹ" حاصل کرنے کے لئے انہیں چند گھنٹوں میں صحتمند اسنیک پیش کریں۔

اپنے بچے کو کھانے کے لئے تیار کرنا

  • اپنے بچے کو مقررہ سرگرمی کر کے تیار کریں، جیسے اس کا ہاتھ دھونا۔ یہ اسے بتاتا ہے کہ "کھانے کا وقت آگیا ہے"؛
  • اپنے بچے کو محض اس وقت کھانے کی میز پر لے جائیں جب کھانا تیار ہو؛
  • خلفشار کو دور کریں: ٹی وی کو بند کر دیں، ایسے کھلونے اور آئٹمز کو دور رکھیں جو آپ کے بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نصیحتیں:

جب وہ فیملی کو ایک ہی قسم کا کھانا کھاتے ہوئے دیکھے گا تو اس کے تجربے کے لئے زیادہ رضامندی کا اظہار کرے گا۔

کیا یہ چیزیں بچے کے کھانے کے اوقات میں پیش آتی ہیں؟

والدین اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کے لئے بہت سارے طریقے استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ زیادہ کھائیں۔ یہ طریقے بچوں کو کھانے کی اچھی عادات بڑھانے میں مدد کرنے کے بجائے کھانے کے وقت دشواریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

غیر متوقع خطرہ 1: اپنے بچے کو اس وقت کھانا کھلانا جب وہ ابھی بیدار ہوا ہو یا جوش و خروش سے کھیل رہا ہو۔

  • ممکنہ نتیجہ: ابھی جب بچے کھانے کے لئے تیار نہیں ہیں، تو وہ ناراضگی کا اظہار کریں گے اور کھانے سے انکار کردیں گے۔
  • والدین کو مشورہ: کھانے کو تیار کرنے کے لئے، کھانے سے 10 منٹ پہلے اپنے بچے کے ساتھ کچھ معمول کی سرگرمیاں طے کریں۔

غیر متوقع خطرہ 2: آپ کا بچہ عام طور پر تنہا کھاتا ہے یا کھلایا جاتا ہے۔

  • ممکنہ نتیجہ: تنہا کھانے سے بھوک کم ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے مختلف قسم کے کھانے کو اپنانا زیادہ مشکل ہے۔
  • والدین کو مشورہ: منصوبہ بنائیں اور انتظامات کریں تاکہ وہ آپ کے ساتھ یا دوسرے نگہداشت کرنے والوں کے ساتھ کھانا کھائے۔

غیر متوقع خطرہ 3: ناقص کھانوں کے بعد بہت جلد اپنے بچے کو اسنیک یا دودھ دینا۔

  • ممکنہ نتیجہ: آپ کا بچہ سیکھے گا کہ "اگر میں کھانے سے انکار کر دیتا ہوں تو، میں اپنی پسند کا کھانا لے سکتا ہوں۔" کھانے کے اوقات میں وہ مزید چڑچڑا ہو جائے گا۔
  • والدین کو مشورہ: کھانے کی میز پر 2 سے 3 پکوان کا انتخاب فراہم کریں؛ اور اگر ضروری ہو تو پہلے تھوڑا سا اسنیک پیش کریں۔

غیر متوقع خطرہ 4: کھیلنے کے لئے اپنے بچے کو کھلونے دینا اور کھلانے کے لئے اس کے پیچھے چلنا۔

  • ممکنہ نتیجہ: اس سے آپ کا بچہ یہ سیکھے گا کہ کھانے کے اوقات میں کھاتے وقت کھیلنا یا بھاگنا صحیح کام ہے۔ وہ ضرورت سے زیادہ بھی کھا سکتا ہے۔
  • والدین کو مشورہ: کھانے کے لئے اسے کرسی پر بیٹھائیں۔ جب وہ شکم سیر ہونے کا اشارہ کرے تو کھانا کھلانا بند کر دیں۔

غیر متوقع خطرہ 5: اپنے بچے کو محض اس کا ترجیحی کھانا پیش کرنا۔

  • ممکنہ نتیجہ: دوسرے کھانوں کی کوشش کے لئے انتخاب کی کمی کی وجہ سے وہ کھانے سے متعلق تنک مزاج بن جائے گا۔
  • والدین کو مشورہ: اس کی غذا میں پسندیدہ اور ناپسندیدہ دونوں کھانے شامل کریں۔

کھانے کے وقت کو خوشگوار بنانا

  • اپنے بچے کے ساتھ بات چیت کریں، اسے بتائیں کہ وہ کیا کھا رہا ہے اور جب وہ اچھا برتاؤ کرے تو اس کی تعریف کریں؛
  • اپنے بچے کو جلدی کرنے یا منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے اس کی بھوک کم ہو سکتی ہے؛
  • جب آپ کا بچہ شکم سیر ہونے کا اشارہ کرے تو اسے کھلانا بند کریں۔

اپنے بچے کو خود کو کھلانے کی ترغیب دیں

جب آپ بچے کو کھلا رہے ہوں تو اسے خود سے کھانے دیں۔ عام طور پر 18 سے 24 ماہ کا بچہ خود سے کھا سکتا ہے۔ آپ کے لئے ممکن ہے:

  • جب آپ اسے ایک چمچہ سے کھلا رہے ہوں تو استعمال کرنے کے لئے اسے دوسرا چمچہ دیں؛
  • اس کی نگرانی اور مدد کریں؛
  • اسے مدد دینا بتدریج کم کریں تاکہ وہ آزادانہ طور پر خود سے کھانا سیکھے؛
  • اس کی خوب تعریف کریں۔

سوال و جواب: کیا میرے بچے نے کافی کھانا کھا لیا ہے؟

چھوٹے بچے جب کافی کھانا کھا چکے ہوں تو وہ بذات خود اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ زیادہ کھانے کے لئے ان پر دباؤ نہ ڈالیں۔

جب چھوٹا بچہ شکم سیر ہو، تو وہ:

  • بے توجہ دکھائی دے گا؛
  • اپنے منہ میں کھانا دبا لے گا؛
  • کھانے کے ساتھ کھیلے گا؛
  • اپنا سر ہلائے گا، چمچ کو دور کرے گا، یا جب کھانا پیش کیا جائے تو ناراضگی کا اظہار کرے گا؛
  • وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ اس نے اپنا کام پورا کر دیا ہے اور اپنی نشست چھوڑ دے گا۔

کھانے کے وقت کے مناسب طرز عمل کو فروغ دینا

بچے والدین کی توجہ پسند کرتے ہیں۔ جب آپ کا بچہ اچھا برتاؤ کرتا ہے تو اس کی طرف توجہ دیں اور اس کی تعریف کریں۔

جب آپ کا بچہ اچھا برتاؤ کرتا ہے تو اس کی تعریف کریں

  • اسے دیکھ کر مسکرائیں، اسے اچھی طرح تھپتھپائیں یا جب آپ کا تعاون کرے تو اپنا انگوٹھا بلند کریں، مثلا جب وہ اپنی کرسی پر ٹھیک سے بیٹھتا ہو یا کوئی نیا کھانا آزماتا ہو؛
  • اسے بتائیں کہ اس نے کیا اچھا کام کیا، جیسے یہ کہیں کہ "آپ نے اچھی طرح سے بیٹھ کر کھانا کھایا! یہ پیارا ہے!"، نہ کہ "آپ آجکل بھاگ نہیں رہے ہیں"۔

جب آپ کا بچہ غلط برتاؤ کرتا ہے

  • معلوم کریں کہ آیا اس نے پہلے ہی سے کافی کھایا ہے؛
  • معمولی غلط برتاؤ، جیسے کہ رونا، کھانا یا چمچ کے ساتھ کھیلنا، یا دیگر توجہ طلب برتاؤ" کے لئے"منصوبہ بند لاعلمی" جیسی حکمت عملی کا استعمال کرنا بہتر ہے۔

منصوبہ بند لاعلمی

  • اقدام 1: یقینی بنائیں کہ وہ محفوظ ہے؛
  • اقدام 2: اس پر کوئی دھیان نہ دیں؛
    • نوٹ: جب اسے آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملے گا تو، اس کا برتاؤ ابتدا میں اور خراب ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ثابت قدم رہتے ہیں تو، وہ باز آجائے گا کیوں اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس طرح کا برتاؤ آپ کی توجہ مبذول نہیں کر سکتا ہے۔.
  • اقدام 3: جیسے ہی وہ غلط برتاؤ سے باز آجائے، فورا اس کے پاس حاضر ہو جائیں۔ اس کی توجہ پھر سے کھانے کی طرف مبذول کریں؛
  • اقدام 4: جب وہ تعاون کرے اور کھانا جاری رکھے تو اس کی تعریف کریں۔
  • ان اقدامات پر عمل کرنے سے آپ کا بچہ سمجھ جائے گا کہ وہ غلط برتاؤ کے ذریعہ آپ کی توجہ حاصل نہیں کر سکتا۔

ماہر نفسیات کی نصیحتیں:

اپنے بچے پر چینخ کر یا اس کا چہرہ صاف کرکے اس کے غلط برتاؤ کا جواب دینے سے آپ کی توجہ مبذول کروانے کے لئے اس کے غلط برتاؤ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ گھر کے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ اسی طرح بچوں کے غلط برتاؤ کو دور کریں۔

پیرنٹنگ سیریز (8) - "اپنے چھوٹے بچے کو مثبت انداز میں تربیت دیں" چھوٹے بچوں کے برتاؤ کو سدھارنے کے بارے میں مزید نکات فراہم کرتا ہے۔

تنک مزاجی سے کھانا

دوسرے سال سے، بچے عام طور پر ’’تنک مزاجی‘‘ سے کھانے والے ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر بچے وقت کے ساتھ ساتھ بہتری لائیں گے۔ اس کا صحیح طریقے سے بندوبست کرنے سے آپ کے بچے کے اندر کھانے کی بری عادت نہیں پیدا ہوگی۔.

بچے تنک مزاج کیوں بن جاتے ہیں؟

  • 1 سے 2 سال کی عمر کے بچے غیر مانوس کھانا آزمانے میں ہوشیار ہو جاتے ہیں؛
  • کچھ کی پسند اور ناپسند شدید ہوتی ہے؛
  • کچھ خاص طور پر کھانے کی بناوٹوں یا ذائقوں کے بارے میں حساس ہوتے ہیں؛
  • بہت زیادہ دودھ پینے سے کھانے کی اشیاء میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔

تنک مزاجی سے کھانے والوں کے ساتھ برتاؤ کے اصول

یہ کریں

  • جتنا ہو سکے اپنے بچے کے ساتھ کھائیں اور وہ کھانا کھائیں جو اسے ناپسند ہے؛
  • ہر غذا میں 3 سے 4 قسم کے کھانے شامل کرکے انتخاب فراہم کریں؛
  • کھانے کو مختلف طریقوں سے پکائیں اور پیش کریں، جیسے ٹماٹر کی جگہ ٹماٹر پری شوربہ سوپ پیش کریں؛
  • اپنے بچے کو اصل کھانا یا اس کی تصاویر دکھا کر اس سے واقف ہونے میں مدد کریں۔.

یہ نہ کریں

  • اپنے بچے کے پسندیدہ کھانے کے ساتھ اس کھانے کو ملائیں جسے چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ کھائے؛
  • اسے بتائیں کہ اگر وہ اس کھانے کو کھائے گا جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو انعام ملے گا؛
  • کھانے کے لئے اس سے بحث کریں یا اس کے پیچھے پڑ جائیں؛
  • ناقص کھانے کے فورا بعد ہی اس کو اپنا پسندیدہ کھانا پیش کریں؛
  • صرف اس کا پسندیدہ کھانا پیش کریں؛
  • مسئلے کو حل کرنے کے لئے ’’تنک مزاجی سے کھانے والا فارمولا‘‘ پر انحصار کریں۔.

سوال و جواب: کیا میرے بیٹے کو غذائی سپلیمنٹس کی ضرورت ہے؟

  • اگر بچے مختلف قسم کے کھانے کھاتے ہیں اور مناسب دھوپ لیتے ہیں تو انہیں عام طور پر غذائیت سے متعلق اضافی خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
  • اگر آپ کا بچہ کسی خاص فوڈ گروپ کا کھانا کھانے سے انکار کرتا ہے، یا اپنے بچے کو اضافی خوراک دینا چاہتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

صحت مند طرز زندگی کا قیام

(متعلقہ معلومات دیکھیں: http://s.fhs.gov.hk/doczw)

شکریں اور ہائی فیٹ اسنیک کو کم کریں

  • کوکیز، کریم پف، کرسپ اور شکرین مشروبات کو کم کریں۔ انھیں کبھی کبھی بطور اسنیک پیش کریں:
  • گھر کے اندر غیرصحت مند اسنیک ذخیرہ کرنے سے گریز کریں۔ اس سے آپ کے بچے کو ان کھانوں کے انکار کرنے سے پیدا ہونے والے تنازعات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے؛
  • اپنے بچے کی تسکین کے لئے اسنیک کے استعمال سے پرہیز کریں؛
  • بطور انعام اسنیک کا استعمال نہ کریں۔

نصیحتیں: آپ کا بچہ زیادہ خوش ہوگا جب آپ اسے اسنیک دینے کے بجائے بطور انعام اس کی تعریف کریں گے، گلے لگائیں گے، بوسہ دیں گے یا پارک میں کھیلیں گے۔

اپنے بچے کے دانتوں کی دیکھ بھال کریں

آپ اپنے بچے کے منہ اور دانت ہر صبح و شام صاف کریں۔
جب اس کا پہلا کچلی کا دانت آئے تو، پینے کے پانی اور دانتوں کا نرم برش استعمال کرکے اس کا دانت صاف کریں۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم کتابچہ ملاحظہ کریں "بچوں کے لئے دہنی صحت کی نگہداشت".

زیادہ دیر بیٹھانے سے گریز کریں

  • جب زیادہ بیٹھنے کا متقاضی ہو، تو نگہداشت کرنے والوں کے ساتھ تفاعلی کھیل کود، پڑھنے اور کہانی سنانے کی ترغیب دی جاتی ہے؛
  • 1 سال کے بچے کے لئے، اسکرین ٹائم جو بیٹھنے کی متقاضی ہو (جیسے ٹی وی یا ویڈیو دیکھنا، کمپیوٹر گیمز کھیلنا) کی سفارش نہیں کی جاتی ہے؛
  • 2 سال کی عمر کے بچوں کے لئے، یومیہ مجموعی اسکرین ٹائم کو ایک گھنٹہ میں ہی محدود کرنا چاہئے۔ اسکرین کی سرگرمیاں تفاعلی اور تعلیم سے متعلق ہونی چاہئیں، اور آپ کی رہنمائی میں ہونی چاہئیں۔

بچوں کو جسمانی طور پر سرگرم رکھیں

جسمانی سرگرمیاں بچوں کے لئے اہم ہیں۔ جسمانی سرگرمیاں ان کی ہڈیوں اور عضلات کو مضبوط بنانے اور جسمانی ہم آہنگی بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔ اپنے بچوں کو دن میں کئی بار جسمانی طور پر متعدد طریقوں جیسے اچھلنے، دوڑنے، گھر کے اندر یا باہر کھیلنے کودنے کے ذریعہ متحرک رہنے دیں۔

اپنے بچے کو سرگرمیوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنا

  • گھر کی حفاظت کو یقینی بنائیں:
    • برقی ساکٹ کو ڈھانپ دیں؛
    • فرش پر نرم چٹائی رکھیں؛
    • فرنیچر کے زاویوں کے لئے گدی کا استعمال کریں۔
    مزید معلومات کے لئے، براہ کرم کتابچہ دیکھیں ’’کیا آپ کا بچہ گھر میں محفوظ ہے؟‘‘
  • گھر کے اندر سرگرمیاں:
    • آپ کے بچے کو نرم چٹائی پر کھیلنے اور کودنے دیں؛
    • آپ اپنے بچے کے ساتھ گا سکتے ہیں، رقص کر سکتے ہیں یا کسی گیند کے ساتھ بھی کھیل سکتے ہیں۔
  • گھر کے باہر سرگرمیاں: اپنے بچے کو کھیل کے بہتر میدان میں کھیلنے کے لئے لے جائیں۔

    کھیلتے وقت اپنے بچے پر ہمیشہ نگاہ رکھیں۔

والدین کو یاد دہانی

  • تقریبا 6 ماہ کی عمر میں، بچوں کو اپنی غذائیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹھوس کھانا شروع کرنا چاہئے۔ وہ فیملی کھانوں سے نکالا ہوا پری شوربہ یا مسلا ہوا کھانا آزما سکتے ہیں؛
  • تقریبا 2 سال کی عمر میں، انہیں معمولی ترمیم کے ساتھ فیملی غذا کھانا چاہئے۔ ان کے دودھ کی یومیہ مقدار کو 360 سے 480 ملی لیٹر تک کم کر دینا چاہئے؛
  • اپنے 1 سالہ بچے کو مقررہ اوقات میں 3 کھانے اور 2 سے 3 اسنیک فراہم کریں، اور اس کے لئے فیملی کے ساتھ کھانے کا انتظام کریں؛
  • خود سے کھانا سیکھنے میں اپنے بچے کی مدد کریں؛
  • جب آپ کا بچہ 18 ماہ کا ہو جائے تو اسے فیڈنگ بوتل چھڑا دیں۔

اگر آپ کے ذہن میں بچے کو کھلانے سے متعلق کوئی سوال ہے تو، براہ کرم اپنے ڈاکٹر یا نرس سے مشورہ کریں۔

اپنے بچے کی دہنی صحت کی نگہداشت کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ کرم ملاحظہ کریں: http://www.toothclub.gov.hk

متعلقہ معلومات