پیرنٹنگ سیریز 19 – بچوں میں خوبیوں اور اقدار کی پرورش 1

(مواد پر نظرثانی کی گئی 12/2019 میں)
  • ڈینس ، جس کی عمر 7 سال ہے، وہ غیر مہذب اخلاق کی وجہ سے اپنے ہم جولیوں اور اساتذہ کے نزدیک ناپسندیدہ ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسکول اور پڑوس میں دوسروں سے لڑنا جھگڑنا ہی اس کا واحد تسکین بخش کام ہے۔ وہ دوسروں کو ڈرانے اور اپنی مطلوبہ چیز کو حاصل کرنے کے لئے بار بار جسمانی جارحیت کا استعمال کرتا ہے۔
  • چیری، جس کی عمر 10 سال ہے، وہ چھوٹی چھوٹی جدید چیزوں کی زیادہ گرویدہ ہے۔ لالچ کے تحت، وہ اکثر اپنے ہم جولیوں سے انہیں چوری کر لیتی ہے۔ حال ہی میں ، اس کے والدین کو پتہ چلا ہے کہ وہ ان کے دراز (کھینچ کر کھولنے والی الماری) سے پیسہ لینے لگی ہے۔

والدین کبھی نہیں چاہتے کہ ان کا بچہ ان بچوں کی طرح ہو کر پروان چڑھے۔ ان میں ایسی کیا کمی ہے جس کی وجہ سے وہ ایسا طرز عمل اختیار کرتے ہیں؟

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان بچوں میں کچھ خاص خوبیوں کا فقدان ہوتا ہے وہ ضروری خوبیاں جس کی وجہ سے بچے صحیح چیزوں کو انجام دیتے ہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ اچھی طرح پیش آتے ہیں، مثال کے طور پر، احسان، دیکھ بھال، تعاون، احترام، ضبط نفس اور ذمہ داری۔ پرورش کے کچھ خاص طریقے ہیں جن کی مدد سے پری اسکول کے بچوں میں مثبت اقدار اور ضروری خوبیوں کی نشوونما کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اس کتابچے کا مقصد ان اہم حکمت عملیوں کو متعارف کرانا ہے۔ اس سریز کے حصہ II اور III میں منتخب کردہ اقدار پر ان حکمت عملیوں کے استعمال کے متعلق تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غور کریں:

آپ کی اقدار کیا ہیں؟

کیا آپ اپنے اقدار پر قائم رہ سکتے ہیں؟

کیا آپ کے خاندان کے تمام افراد ایک جیسی اقدار کے حامل ہیں؟

آپ کے بچے کے لئے کون سی خوبیاں اہم ہیں؟

بچوں میں خوبیاں پیدا کرنے کے لئے بنیادی حکمت عملی (6R1O)

ضابطہ نمبر 1 نمونہ عمل

  • عمل وعظ سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے۔ چھوٹے بچے آپ کی مثالوں کی تقلید کرتے ہوئے سیکھتے ہیں اگر چہ وہ ابھی اس پر عمل نہ کر سکتے ہوں، آپ جو کچھ کہیں اس پر ثابت قدم رہیں اور اپنے بچے کے ساتھ ان خوبیوں کا مظاہرہ کریں جس کی آپ تعلیم دیں۔

ضابطہ نمبر 2 حقیقت پسندانہ اور قابل حصول توقعات رکھنا

  • بچے سے حقیقت پسندانہ توقعات رکھنے کا مطلب ہے اس کی صلاحیتوں کی سطح کو سمجھنا اور اس کی حصولیابیوں پر اس کی تعریف کرنا۔ قابل حصول چیز کے تعین سے اسے مطلوبہ معیار کو جاننے اور اہداف کے لئے کام کرنے میں مدد ملے گی۔
  • اس سے پہلے کہ بچہ مطلوبہ عمر کی مناسب صلاحیتوں کو حاصل کرسکے، والدین کو اس کی رہنمائی اور مدد کرنی چاہئے اگر حاصل کرنے کے لئے ضروری ہو۔ مثال کے طور پر، ایک 3 سالہ بچے کو دوسروں کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ کھیلنے کے لئے، آپ کو اس کی رہنمائی کرنی پڑے گی اور اس کی حدود کو مستقل اور بار بار مقرر کرنا ہوگا۔

ضابطہ نمبر 3 پہچان دینا

  • بچے کے معاشرتی طور پر موزوں طرز عمل پر توجہ دینا اور اس برتاؤ کے لئے جس کی آپ داد دیتے ہیں اس کی تعریف کرنا اسے مستقبل میں اس مطلوبہ طرز عمل کو کثرت سے دہرانے کی ترغیب دے گا۔ جب آپ اس کی تعریف کریں تو آپ اس برتاؤ کی وضاحت کریں جسے آپ نے پسند کیا ہو، جیسے: 'جب میں فون پر تھی تو اس وقت خاموشی سے کھیلنے کا شکریہ۔'*

ضابطہ نمبر 4 انعام اور برتاؤ کا چارٹ*

  • کچھ بچوں کو نئے مطلوبہ برتاؤ کو اختیار کرنے میں مزید مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اپنے بچے کی اضافی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے برتاؤ کے چارٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جب وہ اپنے جذبات پر قابو پانے یا گھریلو کام میں مدد کرنے جیسے ہدف کے مطابق برتاؤ کرے تو اس کی تعریف کریں اور اسے اسٹیکر دیں۔
  • جب اس نے کسی مقررہ مختصر مدت کے لئے مقررہ ہدف حاصل کرلیا ہو، تو آپ اسے ایک چھوٹا سا انعام دیں جیسے برتاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی خصوصی ضیافت۔
  • یاد رکھیں کہ یہ حکمت عملی صرف مختصر مدت کے استعمال کے لئے ہے۔ بچے کو باقاعدگی سے نیا برتاؤ کرنے اور بدلہ کے بجائے کامیابی کے احساس کے لئے اسے انجام دینے میں مدد کرنے کے لئے، معاشرتی پہچان ہمیشہ استعمال کی جانی چاہئے۔ اسی وقت، ٹھوس مدد کو بھی آہستہ آہستہ کم کیا جانا چاہئے۔

ضابطہ نمبر 5 نتائج کے ساتھ اصول طے کرنا

  • چھوٹے بچے کو اصولوں کی پاسداری کرنے، دوسروں کا احترام کرنے اور اس کے اپنے طرز عمل کی ذمہ داری قبول کرنے کے متعلق تعلیم دینے کے لئے روزمرہ کی زندگی میں حدود طے کرنا ضروری ہے۔ اس سے قبل کہ وہ ضبط نفس سیکھے اسے مناسب طرز عمل کی رہنمائی کے لئے ایک خاص حد تک قابو رکھنا بھی ضروری ہے۔
  • اپنے بچے کو قواعد کو توڑنے، حد سے تجاوز کرنے یا عدم تعمیل کی صورت میں معقول نتائج کا سامنا کرانے سے اس کی صحیح یا غلط کی تفہیم کو تقویت ملے گی۔ مثال کے طور پر، جب بستر پر تاخیر سے آئے تو سونے کے وقت کوئی کہانی نہیں، یا لڑتے ہوئے پکڑے جانے پر 5 منٹ تک خاموش رہیں۔* مختلف سیاق و سباق کے لئے مختلف قواعد کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
  • جب قواعد کو ہمیشہ نتائج کی مدد حاصل ہو، اور مطلوبہ سلوک کے لئے مستقل طور پر مثبت توجہ اور تعریف کی جائے تو، آپ کا بچہ آہستہ آہستہ اس کے متوقع معیار کو سیکھ لے گا، یہاں تک کہ مختلف سیاق و سباق میں بھی۔

* کتابچہ 15 و 16 اس پیرنٹنگ سیریز میں تربیت اطفال کی مثبت حکمت عملیوں کی مزید تفصیلی وضاحت

ضابطہ نمبر 6 استدلال/شامل کرنا

  • دوسروں پر کسی کے اعمال کے نتائج پر زور دینے کے ساتھ وضاحت اور استدلال کے استعمال کرنے کے نقطہ نظر کو شمولیت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
  • عملی نمونہ استدلال سے زیادہ اہم ہے۔ بہر حال، آپ کو بسا اوقات ان اقدار اور عقائد کو سامنے لانے کے لئے بچے کے ساتھ وضاحت کرنا اور اس پر تبادلہ خیال کرنا پڑتا ہے۔ یہ خوبیوں اور اقدار کی پرورش کا ایک طاقتور ذریعہ ہوسکتا ہے۔
  • طرز عمل کی حکمت عملی پر عمل کرنے سے پہلے آپ ہمیشہ اپنے بچے کو اس کی وجہ بتادیں تاکہ وہ یہ سیکھے کہ کچھ طرز عمل کو دوسروں پر کیوں ترجیح دی جاتی ہے۔ چھوٹے پری اسکول بچوں کے لئے، صرف دوسروں پر براہ راست اثر بتانے سے اور وہ ممکنہ نتیجہ جس کی قیمت انہیں چکانی پڑ سکتی ہے بتانے سے وہ کریں گے، جیسے، جب آپ اپنے چھوٹے بھائی کو ڈھکیلں گے تو آپ اسے تکلیف پہنچائیں گے۔ اس کے بعد آپ کو خود کو پرسکون کرنے کے لئے 2 منٹ خاموش وقت گزارنا پڑے گا۔'
  • یاد رکھیں کہ نتیجہ حاصل کرنے کے فورا بعد ہی بچے سے بحث نہ کریں تاکہ اس کا جذبہ دوبارہ پیدا نہ ہو۔
  • اپنے بچے کے ساتھ روزمرہ کی گفتگو میں، آپ روزانہ ہونے والے واقعات کا بھی استعمال کرسکتی ہیں کہ کیوں کوئی شخص کچھ کرتا ہے اور اس کارروائی سے کیسے دوسروں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اس سے پوچھ سکتی ہیں کہ خبر میں کسی نے پیسے کیوں لوٹ لئے اور اس سے دوسروں پر کیا اثر پڑے گا، اور خود سے اس کا جواب دینے میں اس کی مدد کریں۔ اس سے بچے کا دوسروں کے لئے احترام اور دوسرے شخص کا نظریہ لینے کی اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

O1: کھلی بحث

  • اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے اہل خانہ میں کھلی گفتگو کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ ہر روز کے واقعات اس طرح کے مباحثے کے لئے ایک اچھی شروعات کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
  • اقدار کے موضوع پر کوئی کہانی کی کتاب پڑھنے کے بعد بھی کھلی بحث کا انعقاد ہوسکتا ہے۔ وہ کہانی کی کتاب منتخب کریں جو بچوں کے پڑھنے کی سطح کے لئے دلچسپ اور مناسب ہو اور اس کے ساتھ پڑھیں۔ پھر اس کے ساتھ ان کے کرداروں کے طرز عمل پر تبادلہ خیال کریں اور ان کے بارے میں اس کے جذبات کے بارے میں پوچھیں۔
  • اگر والدین آزادانہ رویہ رکھتے ہوئے، بچے کو اپنی رائے کا اظہار کرنے دیتے ہیں، تو اس کے استدلال کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ممکن ہوگا۔ لہذا، وہ جو کہے اسے سنیں۔ تعمیری یا تخلیقی تبصرے کرنے پر اس کی تعریف کریں۔ اس کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے ان چیزوں کی شمولیت کا استعمال کریں جس کے بارے میں اس نے ابھی تک سوچا ہی نہیں ہو یا کون سا صحیح نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کا بچہ اپنے دوست سے اس قدر ناراض ہے کہ وہ اسے پیٹنا چاہتا ہے۔ 'میں دیکھ سکتی ہوں کہ آپ جان (John) سے بہت ناراض ہیں۔ رد عمل ظاہر کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے۔ اگر آپ اسے ماریں گے تو کیا ہوگا؟' 'کیا آپ اسے دیکھنے/کرنے کے کسی اور بہتر طریقے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں'؟

مذکورہ بالا حکمت عملیوں کا خلاصہ'6R1O'کے طور پر کیا جاسکتا ہے۔ صبر کے ساتھ ان کا استعمال کریں۔ بچوں کو اپنی تعلیم کو مستحکم کرنے کے لئے بار بار درس و تدریس اور مظاہرے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ جان کر حیران نہ ہوں کہ آپ نے جو کچھ وقت کے ساتھ انہیں سکھایا ہے وہ اسے بھول گئے ہیں۔ وقت کے ساتھ، آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کی ثابت قدمی اور صبر کا نتیجہ ختم ہوجائے گا۔

ہمارے پاس 'ہیپی پیرنٹنگ' کی ایک سیریز ہے! جس میں متوقع والدین، نوزائیدہ بچوں کے والدین اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لئے ورکشاپس اور کتابچے ہیں۔ معلومات کے لئے براہ کرم ہمارے ہیلتھ کیئر عملہ سے رابطہ کریں۔