والدینی سلسلہ 21 - بچوں میں تربیتی صفات اور اقدار 3 (عمر 4 - 6 سال)

(Content revised 02/2013)

ایک دوسرے شخص کی طرح سوچنے کی صلاحیت صرف تقریباً چار سال کی عمر میں کافی حد تک پیدا ہو جاتی ہے۔ اس وقت تک، آپ کا بچہ مزید اقدار سیکھنے کے قابل ہو جاتا ہے جو اس سے دوسروں کی ضروریات پر غور کرنے اور قوانین کے ضابطوں کا مشاہدہ کرنے کا تقاضا کرتی ہیں۔ جب وہ بڑا ہوتا ہے، تو زیادہ استدلال متعارف کیا جا سکتا ہے۔ اسے اس کے افعال کا نتیجہ کا اندازہ کرنے کی راہنمائی کی جا سکتی ہے۔ یاد رکھیں کہ بچے مختلف ارتقائی مراحل پر مختلف ذرائع سے سیکھتے ہیں۔ بچوں کو اقدار سکھاتے ہوئے بچوں کی دانشورانہ صلاحیت کو ہمیشہ مدنظر رکھیں۔

یہ کتابچہ کچھ صفات اور اقدار پر توجہ مرکوز کرے گا جو قبل از اسکول تقریباً چار سال سے بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے زیادہ قابل عمل ہوں گی:

  • خود پر کنٹرول – کسی کی ہیجانی کیفیت کو قابو میں رکھنا
  • خود انضباطی – کسی فرد کو اسے بتانے کی ضرورت کے بغیر کہ کیا کرنا ہے اس کا باقاعدگی سے ایک خاص طریقے سے برتاؤ کرنے کے لئے کنٹرول کرنا
  • ذمہ داری – کسی کے افعال کا جواب دہ ہونا
  • سماجی ذمہ داری – معاشرے کی فلاح و بہبود پر غور کرنا اور عوامی ضابطوں پر عمل کرنا

سوچیں:

کیا آپ اتفاق کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا صفات آپ کے بچے کے لئے اہم ہیں؟

اگر آپ متفق ہیں کہ وہ اہم ہیں تو مندرجہ ذیل اقتباسات آپ کے بچے میں ان کو فروغ دینے کے طریقوں کی وضاحت کریں گے، یا آپ اپنی پسند کے دیگر اقدار کو فروغ دینے کے لئے حصہ I (والدینی سلسلہ 19) میں وضاحت کردہ 'سکس آر ٹین' کی حکمت عملیاں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کے بچے میں خود پر کنٹرول کا پیدا ہونا

قبل از اسکول بچوں کو اکثر اپنے ہیجان کو قابو میں کرنا مشکل ہوتا ہے اور آسانی سے ضبط کھو دیتے ہیں۔ مندرجہ ذیل حکمت عملیوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے بچے کی خود پر کنٹرول پیدا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں:

خود پر کنٹرول کا نمونہ بنانا

روزمرہ کی زندگی میں، اپنے بچے کو بتائیں کہ آپ بعد تک اپنی تفریح چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں مثال کے طور پر آپ صرف لانڈری ختم ہونے کے بعد ہی ٹی وی دیکھیں گے۔ اسے دکھائیں کہ جب آپ اپنا ہدف حاصل کر لیتے ہیں تو آپ کس طرح آرام دہ لمحے اور اپنے اطمینان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اپنے بچے کو دکھائیں کہ مایوسی کا سامنا کرتے وقت کس طرح رکنا اور پرسکون رہنا چاہئیے

نوجوان بچوں میں عام طور پر انتباہ کی علامات ہوتی ہیں جو ان کے جذباتی رویہ سے پہلے ظاہر ہوتی ہیں۔ جیسے اگر بچے رونے والے ہوں تو علامات میں مٹھی بھینچنا، تیوری چڑھانا، یا آنکھیں سرخ ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ یہ زیادہ مؤثر ثابت ہو گا کہ ان علامات کے ظاہر ہوتے ہی آپ ان کا پتہ لگا لیں اور اس کے جذبات اس کے ضبط سے باہر نکلنے سے پہلے ہی پرسکون رہنے کے لئے اس کی رہنمائی کریں۔

  • اس کے جذباتی ہیجان کو روکنے کے لئے اس کو 'رکو!' کہتے ہوئے اس کی رہنمائی کریں۔
  • پھر اس کے جذبات کی عکاسی سے اس کی پرسکون رہنے میں مدد کریں، 'میں دیکھ سکتی ہوں آپ جو چاہتی ہو اسے نہ سمجھنے سے مشتعل ہو رہی ہو۔ مہربانی کر کے پہلے پرسکون ہو جائو اور ہم دیکھیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔'
  • اس سکھانا کہ کس طرح گہری سانسیں لیتے ہوئے پرسکون ہونا ہے اس دوران آپ اس کے لئے آہستہ آہستہ بلند آواز گنیں۔

اپنے بچے کو اس کا انتظار کرنے کا کہیں جو وہ چاہتا ہے

نوجوان بچوں کو سکھائیں کہ وہ جو روز مرہ کی زندگی میں چاہتے ہیں اس کے لئے کس طرح انتظار کرنا ہے، جیسے، جب تک آپ فرش پر ویکیوم لگانا مکمل نہیں کر لیں تب تک اسے جوس کا انتظار کرنے کا کہیں جو وہ چاہتی ہے۔

  • انتظار کرنے کے دوران اسے کچھ دلچسپ سرگرمی میں خود کو مشغول کرنے کا مشورہ دیں۔
  • اس دورانیہ کے بارے میں ذہن میں رکھیں جس کا بچے کو انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہ بچے کی عمر اور خود پر کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر منحصر مختلف ہوتا ہے۔
  • اس کی تحمل سے انتظار کرنے کی تعریف کریں۔

خود سے باتیں کرنے کا سکھائیں

نوجوان بچوں کو خود کو یہ بتانے کے لئے خود سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ صحیح نہیں ہے اور خود کو اگلے مرحلے پر لے جانے میں مدد کے لئے کیا کرنا چاہئیے۔

  • اپنے بچے کو خود سے باتیں کرنا سکھائیں تاکہ اسے یاد دہانی کرا سکیں کہ مخصوص حالات میں کیا کرنا ہے، جیسے، 'امی کہتی ہیں کہ رات کے کھانے تک آئس کریم نہیں کھانی'، 'نہیں مارو' یا 'ہاتھ ملائیں اور دوست بنائیں'۔

ان کے افعال کے نتائج کی پیش بینی کریں

  • اس کے ساتھ قوانین اور حدود کے بارے میں بات کریں یہ دکھانے کے لئے کہ کیا قابل قبول ہیں اور کیا نہیں۔
  • جب ضروری ہو تو اسے رکنے کا کہتے ہوئے اور اسے قوانین اور حدود کی یاد دلاتے ہوئے
  • وضاحت کریں کہ اس نے کیا کیا ہے یہ ناقابل قبول تھا اور نتیجے کی وجہ کی بھی جو آپ اسے دے دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ نے اپنا گھر کا کام طے کردہ وقت میں نہیں کیا۔ آپ نے اب اپنا ہوم ورک مکمل کرنے میں دیر کر دی ہے۔ اس لئے آج شام آپ اپنا پسندیدہ ٹی وی شو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔'
  • تعمیل اور مناسب طرز عمل کے لئے اس کی تعریف کریں۔ وہ مختلف تناظر میں بتدریج سماجی معیارات سیکھے گی۔

خود انضباطی کی حوصلہ افزائی کرنا

خود پر کنٹرول کا پیدا ہونا خود انضباطی کے لئے بنیاد مرتب کرتا ہے۔

  • کچھ باقاعدگی سے معمولات انجام دینے میں خود ایک اچھا کرداری نمونہ بنیں۔
  • اپنے بچے کے باقاعدہ روزانہ کے معمولات کے قیام کی تشکیل میں مدد کریں جیسے اس میں اچھی عادات پیدا کرنے کے لئے مطالعہ، کھیل، کھانا اور سونے کا وقت مرتب کریں۔
  • معمولات کے ذریعے رفتہ رفتہ اس کی رہنمائی کریں، جیسے کھیلنا بند کرنا اور رات کے کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا، ٹی وی دیکھنے کے لئے میز چھوڑنے سے پہلے رات کا کھانا ختم کرنا۔
  • معمولات کی تعمیل کے لئے ان کی تعریف کرنا یاد رکھیں۔ ایک سٹار چارٹ کا استعمال کرنا مددگار ثابت ہوگا۔ وہ بتدریج روکنا سیکھ لے گا یا دیگر سرگرمیوں کو ملتوی اور معمولات پر عمل کرے گا۔

اپنے بچے کو ذمہ داری کے بارے میں سیکھانا

اپنے بچے کو ذمہ داری لینے کے مواقع دیں۔ اس سے اس کو شرکت، تعاون اور عزم کے بارے میں سیکھنے میں مدد ملے گی۔

  • اس سے بات کریں کہ خاندان میں ہر کوئی اپنی حصہ داری کا حق رکھتا ہے اور اس میں خاندان سبھی کا ہے۔ اس سے بات چیت کریں کہ وہ کیا امور سر انجام دینے کے قابل ہے اور اسے روزمرہ کے چھوٹے موٹے کام تفویض کریں جیسے کھانے کی میز کو صاف کرنا، پودوں کو پانی دینا یا پالتو جانور کو کھلانا۔
  • خود مختار زندگی کے افعال انجام دینا ذمہ داری کی ایک اور قسم ہے۔ اسے اپنے سامان کا خیال رکھنے دیں جیسے کلاس کے بعد اپنی چیزوں کو پیک کرنا یا اسکول کے بعد اپنا یونیفارم لٹکانا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کے بچے کو ہر نئی مہارت یا ذمہ دار رویے کو تشکیل دینے کے لئے حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ یاد دہانیوں کی بھی بتدریج ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ نے اپنے بچے میں ذمہ داری پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تو بہت جلدی اسے مدد دینے کی غلطی مت کریں جیسا کہ اسکول میں چیزیں لے کر جانا اگر وہ انہیں اپنے بیگ میں پیک کرنا بھول گیا تھا۔ اگر ایسا کرتے ہیں، تو وہ صرف آپ پر انحصار کرنا سیکھے گا۔ وہ خود کے افعال کے نتیجہ کے تجربہ کے ذریعے زیادہ مؤثر طریقے سے ذمہ داری قبول کرنا سیکھے گا۔
  • اسے دکھائیں کہ کیا عزم ظاہر کرتے ہوئے کیسے اپنا بہترین کرنا ہے (مثال کے طور پر کیک بنانا سیکھنا)، اور اسے مکمل کرنا جو کسی نے شروع کیا ہے (جیسے ایک جمپر کی بُنائی ختم کرنا)۔ وہ کیا کر سکتا ہے پر حقیقت پسندانہ توقعات قائم کرنا یاد رکھیں۔ اگر ضرورت ہو تو اس کی رہنمائی کریں اور، سب سے بڑھ کر، حوصلہ افزائی اور تعریف کریں۔
  • اسے اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور اپنے غلط افعال کی تلافی کے لئے کچھ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے دکھائیں کہ کس طرح خود کے رویے کا/کی ذمہ دار بننا ہے۔ مثال کے طور پر، وہ معذرت کر سکتا/سکتی ہے اور اسے درست طریقے سے کرتے ہوئے دوبارہ کر سکتا/سکتی ہے۔

سماجی ذمہ داری پیدا کرنا

مندرجہ ذیل عوامی ضابطوں اور سماج کا خیال رکھنے کے لحاظ سے سماجی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے اس کی رہنمائی کریں۔

  • اسے عوامی اصولوں پر عمل کرنا سکھائیں جیسا کہ اپنی عمر کے لحاظ سے صحیح کرایہ کی رقم ادا کرنا، عوامی ٹرانسپورٹ میں کچھ نہ کھانا پینا۔
  • اس کے لئے شہری اخلاقیات ہیں بشمول دوسروں سے فائدہ نہ اٹھانا (جیسے قطاروں میں آگے نہ نکلنا)؛ اس سے زیادہ نہ لینا جتنی اسے ضرورت ہے (جیسے ہاتھوں کو خشک کرنے کے لئے صرف کافی کاغذ تولیہ استعمال کرنا)؛ اور دوسروں کی رازداری اور حقوق میں دست درازی نہ کرنا (جیسے بہت بلند آواز میں موسیقی چلانا)۔
  • اسے دکھائیں کہ کس طرح ماحول سے پیار کریں۔ کوڑا کرکٹ کو بن میں ڈالنے اور علاقائی پارکوں سے کچھ نہ اٹھانے کے علاوہ، ایک فرد کو 4آر اصولوں پر پابند رہتے ہوئے زمین پر محدود وسائل کو عزیز جاننا ہوگا: کم کرنا (مثلاً کوئی نئی چیز خریدنے سے پہلے احتیاط سے سوچنا) دوبارہ استعمال کرنا (مثال کے طور پر کاغذ کے دونوں اطراف لکھنا) دوبارہ کار آمد بنانا (جیسے پرانے کپڑوں اور تلف کاغذ کو ری سائیکلنگ بینکوں میں ڈالنا) اور بدلنا (مثلا پلاسٹک سامان بردار کے استعمال کی بجائے اپنا شاپنگ بیگ لانا)۔

سوچیں:

آپ اپنے بچے میں کیا اقدار پیدا کرنا چاہتی ہیں؟

آپ اور آپ کے بچے کو شدید بھوک لگی ہو تو آپ ایک فاسٹ فوڈ شاپ پر جاتے ہیں۔ آپ کا بچہ قطار کے اگلے حصے سے جا لگتا ہے اور آرڈر دینا شروع کر دیتا ہے، چلاتا ہے کہ آپ آ کر بل ادا کریں۔ آپ کیا کریں گی؟ آپ کے کھانا کی ٹرے لے کر ایک سیٹ تلاش کرنے کے بعد، آپ کا بچہ نپکن کی موٹی تہہ، ساس اور چینی کے بہت سی ساشے اٹھا لیتا ہے۔ آپ کس طرح رد عمل کا اظہار کریں گے؟

آپ اپنے بچے کی پہلی معلم ہیں۔ آپ کا بچہ اقدار اور صفات دکھائے گا جو آپ کے اپنے عقائد اور اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ اگر آپ خود سے اپنی اقدار کی توقع پر پورا اترتی ہیں، تو آپ کا بچہ آپ کے بعد زیادہ آسانی سے نمونہ کے قابل ہو گا۔ اسے پرورش اور مؤثر والدینی سے یقیناً فائدہ ہوگا اور آپ کی پیدا کی ہوئی صفات ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوں گی۔

اس والدینی سلسلہ میں *کتابچہ 15 اور 16 مثبت والدینی حکمت عملی کی مزید تفصیلات سے وضاحت کرتا ہے۔

ہمارے پاس متوقع والدین اور شیرخوار بچوں اور پری اسکول بچوں کے والدین کے لئے سلسلہ وار 'مبارک والدینی!' اجلاس اور کتابچے موجود ہیں۔ معلومات کے لئے برائے مہربانی ہماری صحت کی دیکھ بھال کے عملہ سے رابطہ کریں۔