بنئے اچھا لئے ااپنے

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 01/22)

مسودہ

عنوان:بنئے اچھا لئے ااپنے 

راوی: بچے کی آمد والدین کی زندگیوں میں تبدیلیاں اور ذہنی تناؤ لائے گی۔

یہ خاص طور پرپیدائش کے عمل سے گزرنے والی ماؤں کے لیے ٹھیک ہے کیونکہ ان میں سے بعض کے مزاج میں تبدیلی آسکتی ہے جیسے جذباتی عدم استحکام ، بھوک نہ لگنا ، رونے  کے دورے ، بے خوابی یا چڑچڑاپن۔

مزاج کی ان تبدیلیوں سے آگاہی والدین  کو اپنا مزاج بہتر طریقے سے قابو کرنے میں مدد کر سکتی ہے، اس سے پہلے کہ ان کے حالات خراب  اور اختیار سے باہر ہوں۔
اگر آپ اپنے بچے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے چڑچڑے اور  متلون مزاج ہو جاتے ہیں تو آپ کو اپنے آپ کو پرسکون کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مثال کے طور پر ، کچھ گہری سانسیں لیں ، اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ
آپ نے پرسکون رہنا ہے یا خود کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اپنے لیے ایک گلاس ٹھنڈا پانی  پئیں۔

اگر آپ کے بچے کا رونا ناقابل برداشت ہو جائے تو آپ اسے تھوڑی دیر کے لیے کسی محفوظ جگہ پر رکھ سکتے ہیں
۔

پھر آرام کریں اور تناؤ کو دور کرنے کے لیے کچھ موسیقی سنیں۔

سین: باپ گھر آتا ہے اور ماں کو بلاتا ہے

باپ: ہنی ، ہنی

ماں: ہمارا بچہ سارا دن روتا رہا ہے، میں بہت تھک گئی ہوں اور بس آرام کرنا چاہتی ہوں۔

باپ: اس کی دیکھ بھال کرنا یقینا تھکا دینے والا ہوگا۔

بس اسے میرے پاس چھوڑ دیں اور آرام کریں۔

  راوی: جب آپ بچوں کی دیکھ بھال میں  ذہنی تناؤ کا سامنا کرتے ہیں، تو آپ کے ساتھی اور خاندان کے افراد مدد کے اہم ذرائع ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ، ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لیے دیگر مثبت حل آزمائیں۔ مثال کے طور پر ، آپ تجربہ کار والدین سے بات کر سکتے ہیں یا مشورے کے لیے ہاٹ لائن سینٹرز پر کال کر سکتے ہیں۔

اگر ضروری ہو تو آپ طبی پیشہ ور افراد یا سماجی کارکنوں سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

ذیلی عنوان:محکمہ صحت، خاندانی صحت سروس چوبیس گھنٹے معلوماتی ہاٹ لائن 21129900۔

محکمہ سماجی فلاح ہاٹ لائن 23432255۔

ہسپتال حکام برائے دماغی صحت چوبیس گھنٹے ہاٹ لائن 24667350۔

دی اسماریٹن بیفرینڈرز ہانگ کانگ 23892222۔