ٹوائلٹ کی تربیت

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:

ٹوائلٹ کی تربیت


بیان کرنے والا:
چھوٹے بچوں میں آنتوں اور مثانے کا کنٹرول
ایک بتدریج سیکھنے کا عمل ہے۔
اگر آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے بچے میں درج ذیل علامات ہیں۔
جیسے دن کے وقت تقریباً دو گھنٹے تک خشک رہنا
سادہ ہدایات پر عمل کریں
جو آپ کو اشاروں یا الفاظ کے ساتھ
ٹوائلٹ جانے کی ضرورت دکھا رہی ہیں۔
ٹوائلٹ جانے میں دلچسپی رکھنا
کافی حد تک متوقع آنتوں کی حرکت ہونا
یا جب ڈائیپر گندا یا گیلا ہو تو بے چینی محسوس کرنا
یہ وقت ہے کہ آپ کے بچے کو ڈائیپرز کو الوداع کہنے میں مدد کریں۔
ٹوائلٹ ٹریننگ کے  تیار ہونا
سب سے پہلے، ایک مناسب پوٹی حاصل کریں
اور اسے ایک مقررہ جگہ پر فکس کرکے چھوڑ دیں
جہاں آپ کا بچہ آسانی سے اس تک پہنچ سکتا ہے۔
ایک پوٹی سیٹ جس کے سامنے پیشاب والا گارڈ ہے۔
چھینٹے اڑنے سے روکنے کے لئے لڑکوں کے لیے بہتر ہے

ذیلی سرخی: ایک مناسب پوٹی حاصل کریں۔
اگر آپ اپنے بچے کو بالغ ٹوائلٹ استعمال کرنے کی تربیت دیتے ہیں
اپنے بچے کے پیروں کے نیچے سہارے کے لیے 
ایک سٹیپ اسٹول کے ساتھ اس پر بچوں کی ٹوائلٹ سیٹ لگائیں۔
ٹوائلٹ کی تربیت کیسے شروع کی جائے۔
قدرے گرم موسموں میں ٹریننگ شروع کریں۔
آپ کا بچہ قدرے کم تہیں پہن سکتا ہے۔
جسے پہنانا اور اتارنا آسان ہوتا ہے۔
مدت کا انتخاب کریں
جب اپنے بچے کی ٹریننگ کے  لیے آپ کے پاس روزانہ کچھ فارغ وقت ہو
اپنے بچے کو پوٹی  سے واقف ہونے دیں۔
ٹوائلٹ جانے کا بہانہ کرکے اور ٹوائلٹ جانے کے مراحل سے گزارتے ہوئے
اسے اس پر بٹھا کر اس کے ساتھ کھیلیں
جب آپ اور آپ کا بچہ تیار ہو جائے
یہ ٹریننگ شروع کرنے کا وقت ہے!

ذیلی سرخی: ٹوائلٹ  کے وقت کا انتظام کرنا
شروع کرنے کے لیے، آپ اس کے پوٹی کرنے کے معمول کے مطابق
اسے ٹوائلٹ جانے کا  کہہ سکتے ہیں۔
پھر، ٹوائلٹ کے وقت کو آہستہ آہستہ اس کے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں۔
مثال کے طور پر، جاگنے کے بعد، کھانے کے بعد یا سونے سے پہلے
ماں اور کیٹی نے اپنا ناشتہ ختم کر لیا ہے۔
مم کیٹی کے ساتھ ٹوائلٹ ٹریننگ کا معمول شروع کرتی ہے۔
مم کیٹی کو پوٹی پر بٹھاتی ہے اور اس کے ساتھ رہتی ہے
پہلے  پاخانے کی تربیت دینا آسان ہوگا۔
جب آپ کا بچہ پاخانہ آنے کی علامات ظاہر کرتا ہے
اس سے پوچھو کہ کیا اسے ضرورت محسوس ہورہی ہے
اور اسے پوٹی پر بیٹھنے کی ترغیب دیں۔

ذیلی سرخی: بیٹھنے کا مناسب انداز
بیٹھنے کا مناسب انداز فضلہ پاخانہ کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
کہنیوں کو گھٹنوں پر رکھتے ہوئے
اس کے کولہوں کو گھٹنوں کے نیچے رکھیں
سیدھے بیٹھیں اور پیٹ میں ہوا بھرتے ہوئے زور لگائیں۔
ٹوائلٹ جانے کے مراحل
اپنے بچےسے ٹوائلٹ کے استعمال میں شامل مراحل کی وضاحت کریں۔
سب سے پہلے
جب آپ کا بچہ آپ کو بتاتا ہے کہ اسے ٹوائلٹ جانے کی ضرورت ہے۔
اسے ٹوائلٹ یا پوٹی میں لے جائیں۔
اس کی پتلون نیچے کھینچنے میں اس کی مدد کریں۔
ٹوائلٹ سیٹ یا پوٹی پر بٓٹھائیں۔
پھر پونچھ کر صاف کریں۔
پتلون کو اوپر کھینچیں، ٹوائلٹ فلش کریں اور ہاتھ دھوئیں۔
لڑکوں کو پیشاب کرنا سکھانے کے
اگر وہ بیٹھنے کی پوزیشن میں ہوں تو یہ آسان ہو سکتا ہے۔
آپ اسے چھینٹے اڑنے سے بچنے کے لیے
عضو تناسل دبانا بھی سکھا سکتے ہیں۔
کچھ بچے اپنے ڈائیپرز اتارنے میں مزاحمت کر سکتے ہیں۔
آپ انہیں پہلے ڈائیپر کے ساتھ پوٹی پر بیٹھنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
آپ گندہ ڈائیپر
پوٹی میں گرا سکتے ہیں اور بچے کو اسے دیکھنے دے سکتے دیں۔
جب آپ کا بچہ اس کا عادی ہو جائے
آپ اس کا ڈائیپر کھول سکتے ہیں
اور اس سے پہلے کہ وہ اس پر بیٹھے،پہلے ڈائیپر پوٹی میں ڈال دیں۔
بچے عام طور پر پاخانہ کرتے وقت وہ پیشاب بھی کرتے ہیں۔
تاکہ آپ ان دونوں کو ایک ہی وقت میں ٹریننگ دے سکتے ہیں
دن کے وقت کاٹن ٹریننگ پتلون استعمال کرنے پر غور کریں۔
جب آپ کا بچہ گیلی یا گندی پتلون کے
ساتھ بے چینی محسوس کرتا ہے
وہ پوٹی کو زیادہ آسانی سے قبول کرے گا۔
کوئی دباؤ نہیں، زیادہ حوصلہ افزائی
اگر آپ کا بچہ پوٹی پر بیٹھنے سے مزاحمت کرتا ہے تو اسے مجبور نہ کریں۔
بعد میں دوبارہ پوچھیں
شروع میں
جب وہ پوٹی پر ہو اپنے بچے کے ساتھ رہیں اور
اس سے بات کر کے
کہانی پڑھ کے یا اس کے ساتھ کھیل کر
اسے مزید پرسکون بنائیں۔
جب آپ کا بچہ پوٹی کو کامیابی سے استعمال کرتا ہے تو اس کی تعریف کریں۔
اگر وہ کامیاب نہیں ہوتا
اگرچہ وہ چند منٹ کے لیے
پوٹی پر بیٹھی ہو۔
آپ کو اب بھی اس کے صبر کی تعریف کرنی ہے اور اسے کرنے دو ۔
اگر آپ کا بچہ غلطی سے اپنی پتلون گندی یا گیلی کر دیتا ہے۔
بس سکون سے اسے صاف کردیں
اور اسے ٹوائلٹ استعمال کرنے کے مراحل یاد دلائیں۔
یاد رکھیں!
ٹوائلٹ ٹریننگ کا مقصد بچوں کو خود پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔
انہیں مجبور نہ کریں اور نہ ہی ان پر چیخیں۔
صبر سے کام لیں اور ہر روز اپنے بچے کے ساتھ مشق کریں۔
یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کی غذا میں کافی مقدار میں فائبر اور سیال شامل  ہے۔
یہ خاص طور پر ٹوائلٹ ٹریننگ کے عمل میں
آنتوں کی حرکت اور پیشاب میں مدد کرتا ہے۔
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں۔

یہ وڈیو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔