بریسٹ فیڈنگ (چھاتی سے دودھ پلانے) کے لیے موزوں عمارات

(وڈیو اپلوڈ کردی گئی 06/23)

مسودہ

عنوان:
بریسٹ فیڈنگ (چھاتی سے دودھ پلانے) کے لیے موزوں عمارات


بیان کرنے والا:
بریسٹ فیڈنگ سے دماغ کی نشونما ہوتی ہے،
آنتوں میں ہضم میں مدد ملتی ہے۔
اور بچے کی قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب زیادہ مائیں اپنے بچے کو زندگی کی
بہترین شروعات دینے کے لیے اپنا دودھ پلانے کا انتخاب کر رہی ہیں۔
ایک کمیونٹی کے طور پر، ہم ان ماؤں کی مدد کر سکتے ہیں۔
آئیے اپنی عمارات   بریسٹ فیڈنگ کے لیے مزید سازگار بنا کر آغاز کریں۔
ایک "بریسٹ فیڈنگ کے لیے موزوں عمارت"
وہ جگہ ہے جہاں دودھ پلانے والی ماؤں اور ان کے اہل خانہ محسوس کریں کہ ان کا خیر مقدم  کیا جاتا ہے
اور مائیں کسی بھی وقت، کہیں بھی اپنا دودھ پلانے میں معاونت یافتہ محسوس کرتی ہیں۔
آپ کی عمارت  میں عملے کے ایک رکن کے طور پر،
یہ کچھ چیزیں ہیں جو آپ دودھ پلانے والی ماؤں کی مدد کے لیے کر سکتے ہیں۔
جب آپ ماں کو دودھ پلاتے ہوئے دیکھیں تو اسے پریشان نہ کریں۔
اگر ایک ماں زیادہ خلوت چاہتی ہے،
آپ اسے مناسب جگہ پیش کر سکتے ہیں۔
جیسے بچے کی دیکھ بھال کا کمرا یا عمارت کے اندر ایک پرسکون گوشہ۔
یاد رکھیں کہ مختلف ماؤں کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں،
اس لیے ان کے انتخاب کا احترام کریں جہاں وہ دودھ پلانا چاہتی ہیں۔
سب سے بڑھ کر، جب بھی ضرورت ہو دودھ پلانے والی ماؤں ان کے بچوں کی
معاونت کی پوری کوشش کریں۔
مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ہماری ویب سائٹ www.fhs.gov.hk پر تشریف لائیں۔

یہ وڈیو ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی فیملی ہیلتھ سروس کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔